ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل محکمہ پولس کے زیر اہتمام 12نومبر سے عوام کے لئے بندوق تربیتی ورکشاپ

بھٹکل محکمہ پولس کے زیر اہتمام 12نومبر سے عوام کے لئے بندوق تربیتی ورکشاپ

Sat, 03 Nov 2018 18:52:29    S.O. News Service

بھٹکل: 3؍نومبر (ایس او نیوز)بھٹکل سب زون میں  خود  کی حفاظت کے لئے لائسنس والی بندوق رکھنے والوں اور نیا لائسنس لینے والے عوا م کے لئے محکمہ پولس کی جانب سے  12سے 16نومبر 2018تک 5روزہ  تربیتی ورکشاپ انعقاد کرنےکی اطلاع دی گئی ہے۔

محکمہ پولس کی نگرانی میں منعقد ہونے والے ورکشاپ میں جو لوگ اپنی حفاظت کے لئے لائسنس والی بندوق رکھتے ہیں اور جو نئے طورپر لائسنس والی بندوق رکھنا چاہتے ہیں وہ شریک ہو سکتےہیں۔ خواہش مند افراد مرڈیشور پولس تھانہ پہنچ کر یا فون نمبر 08385268896پر رابطہ کرکے زائد معلومات حاصل کرنے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔


Share: